شہری اپنے دفاع کیلیے اسلحہ لائسنس بنوا سکتے ہیں،ڈی سی جنوبی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 20 فروری 2013
ٹارگٹ کلنگ میں اب تک لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا،مصطفی جمال قاضی۔ فوٹو: فائل

ٹارگٹ کلنگ میں اب تک لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا،مصطفی جمال قاضی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈپٹی کمشنر جنوبی مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ عوام اگر بھرپور تعاون کریں تو غیر قانونی ہتھیاروںکے بڑھتے ہوئے رحجان کوکافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ، ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا کہ غیرقانونی ہتھیاروں کے حوالے سے کسی بھی شکایت یا ٹھوس اور مصدقہ اطلاع پر اسلحہ لا ئسنس ڈیلرکی دکان سیل اور اس کا ڈیلر لائسنس منسوخ کردیا جاتا ہے،ایک سوال کے جواب میں مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ کوئی بھی شہری اپنے دفاع کے لیے اسلحہ لائسنس بنوا سکتا ہے کیونکہ اپنا دفاع ہر شہری کا حق ہے ،اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لیے پولیس کی تصدیق لازمی ہے کسی بھی جرم میں ملوث افراد کو لائسنس جاری نہیں کیا جاتا۔

8

25 سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جاتا، ہر ڈپٹی کمشنر ماہانہ 50 غیر ممنوعہ بور ہتھیاروں کا لائسنس کا اجرا کرتا ہے ،اسلحہ لائسنس بنوانے کے بعد اگر تین ماہ میں اسلحہ نہ خرید ا جائے تو متعلقہ فرد کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا جاتا ہے،انھوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اب تک لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا ہے ،غیرقانونی اسلحہ زیادہ تر بارڈر پار سے آتا ہے جس کی روک تھام کے لیے حکومت ہر ممکن کارروائی کرتی ہے جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف اکثر کارروائیاں جاری رہتی ہے ،ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات نہ ہونے کے باعث جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔