پی آئی اے میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مستقل کیا جائے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 20 فروری 2013
ملازمت کا تحفظ دیے بغیر کام لیا جا رہا ہے،سندھ ڈاکٹرزاتحاد کا حکام کو خط ارسال۔ فوٹو: فائل

ملازمت کا تحفظ دیے بغیر کام لیا جا رہا ہے،سندھ ڈاکٹرزاتحاد کا حکام کو خط ارسال۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ڈاکٹرز اتحاد نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میں عارضی بنیادوں پرکام کرنے والے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی ملازمتوںکوفوری مستقل کرنے کے لیے سیکریٹری ڈیفنس اور منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی ائے کو خط ارسال کیا ہے۔

جس میں پی آئی ائے انتظامیہ کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کئی سال سے ایک ہی نوعیت کا کام لینے کے باوجود عارضی طور پربھرتی کیے گئے ڈاکٹرز اور اسٹاف سے امتیازی سلوک اختیارکرتے ہوئے ان کو بغیر مراعات دیے ہوئے کام لے رہی ہے۔

10

لیڈی ڈاکٹرز کوزچگی کی چھٹی کے دوران تنخواہ ادا نہیں کی جاتی جو آئین کے آرٹیکل 37(e) کی خلاف ورزی ہے،فرائض کے اوقات تبدیل کیے جانے کی وجہ سے ڈاکٹر مزید تعلیم کے حصول سے قاصر ہیں، امتیاز ی سلوک ختم نہ کرنے کی صورت میں تمام ڈاکٹرز پی آئی اے میں سفراور ادارے کا سوشل بائیکاٹ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔