وفاق سیاسی ڈرامے کر رہا ہے،نئے صوبے ن لیگ بنائیگی، شہباز

نمائندگان ایکسپریس  بدھ 20 فروری 2013
پنجاب اسمبلی نے دوصوبوں کے لیے قرارداد منظور کی، عوام جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی نے دوصوبوں کے لیے قرارداد منظور کی، عوام جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ’’ بہاولپور جنوبی پنجاب‘‘ کا نعرہ لگا کر صرف سیاسی ڈرامے بازی کررہی ہے، عوام اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔متحد ہو کر ملک بچانا ہوگا۔

جام پور کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں  دوصوبوں  بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے قرار داد منظور کی لیکن وفاقی حکومت نے قرارداد پر عمل کرنے کے بجائے ’’بہاولپور جنوبی پنجاب‘‘ کا نعرہ لگاکر سیاسی ڈرامے بازی کی۔

4

عوام نے موقع دیا تو ن لیگ نئے صوبے بنائے گی۔میں وعدہ کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آئندہ الیکشن میں کامیابی ملی توجنوبی پنجاب کو بھی شمالی پنجاب کی طرح ترقی یافتہ نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کوئٹہ میں ہزاراہ قبیلہ کے افراد کو مارا جا رہا ہے،کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اوراس طرح ملک کے دیگرحصوں میں دہشتگردی کے واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔