جرنیل اربوں کھا گئے،عدالتیں ڈرتی ہیں،جمشید دستی

نمائندہ ایکسپریس / آن لائن  بدھ 20 فروری 2013
ہم توچار آنے چورہیں،قائمہ کمیٹی کیڈکے اجلاس میں دستی کے ریمارکس پر ارکان ہکابکا.  فوٹو فائل

ہم توچار آنے چورہیں،قائمہ کمیٹی کیڈکے اجلاس میں دستی کے ریمارکس پر ارکان ہکابکا. فوٹو فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کیڈکے اجلاس میںچیئرمین کمیٹی جمشید دستی طیش میں آگئے۔

آن لائن کے مطابق جمشیددستی نے کہا کہ مشرف اوردیگرجرنیل ناسورہیںہم توچارآنے چورہیں،ہمارا وزیراعظم برطرف ہوا، جرنیل اربوں روپے کھاگئے اور عدالتیں بھی ان سے ڈرتی ہیں۔جمشیددستی کے ریمارکس پرکمیٹی کے ارکان ہکا بکارہ گئے۔

6

کمیٹی کے اجلاس میں گن اینڈکنٹری کلب صنوبر اسکول اور دیگر معاملات کا جائزہ لینا تھا۔ادھر سینیٹرصالح شاہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران نے2010سے 2013کے دوران فاٹا کے طالب علموں کودی جانیوالی اسکالرشپ کی رپورٹ اور نظامت تعلیم سے افسران کی سنیارٹی لسٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔