شاہد آفریدی نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 13 ستمبر 2017
میچ کے دوران بوم بوم کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کوسراہتے رہے۔ فوٹو: فائل

میچ کے دوران بوم بوم کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کوسراہتے رہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  آزادی کپ کرکٹ سیریز کا ابتدائی میچ سابق کپتان شاہد آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر دیکھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان بیٹھ کر میچ دیکھا، اس موقع  پر سابق آل راؤنڈر نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور کالی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ میچ کے دوران بوم بوم کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کوسراہتے رہے، اسٹیڈیم میں شائقین پاکستان زندہ بادکے نعروں کیساتھ بوم بوم کی آوازیں بھی بلند کرتے رہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اسٹار کھلاڑی کو الوداعی تقریب دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن انھوں نے معذرت کرلی تھی، تاہم اطلاعات ہیں کہ انھیں فئیرویل دیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔