داعش پشاور کا رہنما 2 ساتھیوں سمیت افغانستان میں قتل

عمیر محمد زئی  بدھ 13 ستمبر 2017
شمالی وزیرستان میں گھر کے اندر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،4  شدید زخمی۔ فوٹو : فائل

شمالی وزیرستان میں گھر کے اندر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،4 شدید زخمی۔ فوٹو : فائل

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب اور پشاور داعش پر نظر رکھنے والا دہشت گرد نذیر آفریدی کو افغانستان میں نامعلوم افراد نے 2 ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دہشت گرد نذیر پشاور میں مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے کسی بڑی کارروائی کامنصوبہ بنا رہا تھا۔ خفیہ اداروں کے مطابق  طارق گیدڑگروپ(ٹی ٹی جی)سے تعلق رکھنے والا نذیرآفریدی ٹی ٹی جی کے ہلاک ہونیوالے سابق سربراہ طارق آفریدی کا قریبی رشتے دار تھا۔ علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔