- غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل
- پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا
- ارد و لغت بورڈ؛ 55 اسامیوں میں 41 خالی، افرادی قوت کی شدید کمی
- شیونرائن اور ٹیگنرائن سنچری بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین باپ بیٹے
- آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث
- ’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ ، جاوید میانداد بھارتیوں پر بھڑک اٹھے
- کراچی کنگز کا اسٹیرئنگ تبدیل، جارحانہ کرکٹ سے منزل تک رسائی کی خواہش
- ٹیوشن سینٹرز: فوائد اور نقصانات
- نو عمر لڑکیاں ورزش کرنے سے توجہ کو بہتر بنا سکتی ہیں
- سائنس دانوں نے پانی سے مشابہ برف بنالی
- آئی ایم ایف بجلی ٹیرف 50 فیصد بڑھانے پر بضد، حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ
- فلپائن میں ’پیاز‘ ایک روز کے لیے کرنسی بن گئی
- 15 کروڑ سے زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ترسیلات زر5.686 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں
- غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 4 ہزار 300 سے متجاوز
- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
سشمیتا سین کو جیون ساتھی مل گیا؟

سشمیتا سین کا نام شادی کے حوالے سے کئی لوگوں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے: فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی طرح پورے بھارت کی آنکھیں اداکارہ سشمیتا سین کی شادی پرلگی ہوئی ہوتی ہیں، مداح جاننا چاہتے ہیں کہ سشمیتا سین کب شادی کے بندھن میں بندھیں گی لیکن اب شائقین کا انتظار ختم ہوگیا کیونکہ سشمیتا نےحال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ملکہ حسن اورناموراداکارہ سشمیتا سین اپنی زندہ دلی اورہنس مکھ طبیعت کے باعث بالی ووڈ میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، سشمیتا گزشتہ کافی عرصہ سے فلموں سے دورہیں لیکن سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں جب کہ وہ انسٹا گرام اور ٹوئٹرپراپنی تصاویراورپیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی بڑی بیٹی رینے کی 18 ویں سالگرہ کے موقعے پر تصاویرشیئرکی تھیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا تھا اوراب انہوں نےانسٹاگرام پرایک پیغام شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سشمیتا سین کی بیٹی کی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی
رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے انسٹا گرام پراپنی ایک تصویرشیئرکی اورساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ جب کوئی آپ سے بہت خوبصورت بات کرتا ہے جس کا کوئی نہ کوئی مطلب ہوتا ہے اورجب پیار ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ ان کی جانب سے شیئر کیا جانے والا پیغام واضح ثبوت ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی آچکا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سشمیتا سین نے وسیم اکرم سے شادی کی خبر مسترد کردی
واضح رہے کہ اس سے قبل سشمیتا سین کا نام کئی لوگوں کے ساتھ لیا جاچکا ہے جن میں اداکاررندیپ ہوڈا ، فلمساز مدثرعزیزاور پاکستانی کرکٹروسیم اکرم شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔