- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- آدھی سے زائد معیشت کی خرابی توانائی کے شعبے کی وجہ سے ہے، وفاقی وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کو سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے رواں برس پاکستانی حجاج کو سہولیات کی عدم فراہمی اور ناقص انتطامات سے متعلق وزیر مذہبی امور کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل اور سہولیات فراہم نہ کرنے کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں اور پاکستانی حجاج کو سعودی کمپنیوں کی طرف سے سہولیات سے محروم رکھنے کا الزام بھی حقائق کے منافی ہے۔
سعودی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اپنی مرضی سے سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ سہولیات کے عدم فراہمی سمیت تمام معاملات پاکستانی وزارت اور کمپنیوں کے درمیان معاہدے کے مطابق ہیں، اس سے سعودی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ اپنے حجام کے قیام و طعام اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے کی تصدیق کے بغیر حج وعمرہ کا کوئی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج 2017 میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل اور ناقص انتظامات کا ذمہ دار سعودی کمپنیوں کا ٹھہرایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔