پرسکون نیند کی وجہ بننے والی غذائیں

ویب ڈیسک  بدھ 13 ستمبر 2017
سکون کی نیند لینے والے افراد اگران غذاؤں کواپنی خوراک میں شامل کرلیں تووہ رات کوسکون کی نیند لے کردن بھرچست رہ سکتے ہیں: فوٹو: فائل

سکون کی نیند لینے والے افراد اگران غذاؤں کواپنی خوراک میں شامل کرلیں تووہ رات کوسکون کی نیند لے کردن بھرچست رہ سکتے ہیں: فوٹو: فائل

پرسکون زندگی کے لیے پر سکون نیند بہت ضروری ہے تاہم بہت سے لوگ ایسے ہیں جو مختلف وجوہات کے باعث نہ صرف صحیح طرح سونہیں پاتے ہیں بلکہ پوری رات ہی بے چینی کے عالم میں گزاردیتے ہیں جب کہ کتنے ہی لوگ افراد پرسکون نیند کے لیے مختلف دوائیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں جس کے کوئی نا کوئی مضر اثرات ہوتے ہیں تاہم سکون کی نیند لینے والے افراد اگران غذاؤں کواپنی خوراک میں شامل کرلیں تووہ رات کوسکون کی نیند لے کر دن بھر چست رہ سکتے ہیں۔

سفید چاول: 

سفید چاولوں میں ’گلائیسیمک انڈیکس‘ کی زیادہ مقدارہوتی ہے جس کے باعث چاول کھانے کے بعد آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے زیادہ کھانا کھالیا ہے اوراس طرح رات میں سفید چاول کھانے سے آپ بہتراورجلدی نیند لے سکتے ہیں۔

بادام:

باداموں میں نیوٹرینٹس اورمیگنیشئیم کی زیادہ مقدارہونے کے باعث آپ کوبہترین نیند آسکتی ہے۔ میگنیشئیم سے نکلنے والے پروٹینس بھی نیند کے دوران خون میں شکرکوبہتر رکھتے ہیں۔

چیری:  

ویسے تو چیریز سب کو بہت زیادہ ہی پسند ہوتی ہیں تاہم چیری کے جوس کو اگر دن میں دو بار پیا جائے تو پرسکون نیند لی جاسکتی ہے۔

چنے:

چنے وٹامن ’بی 6‘ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، چنوں کو مختلف اندازسے بنا کے اگر اپنی غذا میں شامل کیا جائے تو یہ پرسکون نیند لینے میں مدد دے سکتا ہے۔

ہرے پتوں والی سبزی:

تحقیق سے ثابت ہے کہ ہری بھری تمام ہی سبزیاں صحت مند بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہے تاہم ہرے پتے والی سبزی آپ کوسکون کی نیند بھی دے سکتی ہیں کیونکہ ہری سبزیوں سے انسان پوٹاشئیم اورکیلشئیم حاصل کرتا ہے جو سکون کی نیند دے سکتی ہیں۔

کیلے :

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو چاروں موسم میں با آسانی دستیاب ہوتا ہےجسے کھا کریا کیلے کا شیک پی کربھی سکون کی نیند لی جاسکتی ہے۔

شکر کندی:

کیلوں کی طرح شکرکندی میں بھی پوٹاشئیم کی خاصی مقدار ہوتی ہے جو آپ کے جسم کوسکون پہنچاتی ہے جب کہ شکر کندی کو اگر بیک کرکے سالاد کے ساتھ نوش کیا جائے تو آپ کی رات اچھی نیند کے ساتھ گزرسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔