آرمی چیف کاٹلہ رینج کا دورہ ،فیلڈوفائرنگ مشقوں کا معائنہ کیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 20 فروری 2013
آرمی چیف جنرل پرویز کیانی ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

آرمی چیف جنرل پرویز کیانی ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقوں کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے منگل کو ٹلہ رینج کا دورہ کیا اور فیلڈ فائرنگ اورجنگی مشقوںکا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ان مشقوں کا مقصد حقیقی ماحول میں فوجی جوانوںکو تربیت دینا ہے۔ مشقوں میں توپ خانے سمیت پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ہتھیاروںکے بڑے نظاموں کااستعمال کیاگیا۔

15

آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوںکی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کوسراہا۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل مقصوداحمد نے استقبال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔