اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل محمد عرفان کی سزا کل ختم ہو جائے گی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 13 ستمبر 2017
کلیئرنس کے بعد محمد عرفان دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے ،فوٹو:فائل

کلیئرنس کے بعد محمد عرفان دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے ،فوٹو:فائل

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی کے رابطہ کی اطلاع نہ دینے پر معطلی کی سزا کاٹنے والے پیسر محمد عرفان کی معطلی کل ختم ہو جائے گی۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا، محمد عرفان کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی نے ایک سال کی سزا سنائی تھی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ایک سالہ سزا میں چھ ماہ کی معطل سزا شامل تھی جو اب پوری ہو چکی ہے اور اب انہیں بحالی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ جرمانے کی ادائیگی اور بحالی پروگرام پر عملدرآمد کے بعد کلیئرنس کے بعد محمد عرفان دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔