حسن علی کمر میں تکلیف کے باعث دوسرے میچ سے آؤٹ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 13 ستمبر 2017
فاسٹ بولر گزشتہ روز شدید گرمی میں بولنگ کی وجہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے، فوٹو:فائل

فاسٹ بولر گزشتہ روز شدید گرمی میں بولنگ کی وجہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے، فوٹو:فائل

لاہور: ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک دھچکا لگا ہے، پیسر حسن علی کمر میں تکلیف کی وجہ سے دوسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر گزشتہ روز شدید حبس اور گرمی میں بولنگ کی وجہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور کا موسم گرم اور حبس زدہ تھا جس کی وجہ سے کرکٹرز پسینے میں شرابور نظر آئے، اسٹنیڈز میں شائقین کا بھی حبس اور گرمی سے برا حال رہا۔ احمد شہزاد بیٹنگ کے دوران پٹھے کے کھچاﺅ کا شکار ہوئے اور طبی امداد لینے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کے قابل ہوئے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔