بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  بدھ 13 ستمبر 2017
پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

 راولپنڈی: بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے چڑی کوٹ ،کیلرسیکٹرز میں مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے محمد ظہور نامی شہری شہید ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی چوکیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔