عمران خان آزادی کپ کا آخری میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم جائیں گے

آن لائن  جمعرات 14 ستمبر 2017
عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل کھیلا جانے والا آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم جائیں گے جب کہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔