لیاری کے لوگوں پر سے عام نوعیت کے مقدمات ختم کیے گئے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک  بدھ 20 فروری 2013
ایم کیوایم کے دوست 4 سال 11 ماہ ساتھ رہے آخری وقت میں بھی ساتھ نبھاتے تو اچھا ہوتا، شرجیل میمن  فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے دوست 4 سال 11 ماہ ساتھ رہے آخری وقت میں بھی ساتھ نبھاتے تو اچھا ہوتا، شرجیل میمن فوٹو: فائل

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ لیاری کے لوگوں پر سے سنگین نہیں عام نوعیت کے مقدمات ختم کیے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر صرف لیاری نہیں دیگر علاقوں میں بھی ہیں،صرف لیاری پر الزام دینا درست نہیں، الزام ہمیں بھی لگانا آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے دوست 4 سال 11 ماہ ساتھ رہے آخری وقت میں بھی ساتھ نبھاتے تو اچھا ہوتا۔

شرجیل میمن  نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر افسوس ہے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کرنے والے اسلام دشمن عناصر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف سول سوسائٹی اور حکومت کو مل کر جنگ لڑنا ہوگی، سانحہ کوئٹہ کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے یوم سو گ کااعلان نہ کرنے پر افسوس ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت کے کچھ لوگ کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔