پرینیتی چوپڑا کو سمندر کی لہروں سے کھیلنا مہنگا پڑگیا  

ویب ڈیسک  جمعرات 14 ستمبر 2017
سمندر میں سرف بورڈنگ کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا اپنی ٹانگ زخمی کروابیٹھیں؛فوٹوفائل

سمندر میں سرف بورڈنگ کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا اپنی ٹانگ زخمی کروابیٹھیں؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو سمندر کی لہروں سے کھیلنا مہنگا پڑگیا ہے۔

فلم عشق زادے سے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے والی چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، پرینیتی کو اداکاری کے علاوہ گھومنے پھرنے کا بھی بے حد شوق ہے تاہم ان کا یہ شوق مہنگا پڑگیا اور سمندر میں سرف بورڈنگ کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا اپنی ٹانگ زخمی کروابیٹھیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں آسٹریلیا میں چھٹیوں کے مزے لے رہی ہیں اور آسٹریلیا میں گزارے گئے بہترین دنوں کو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کررہی ہیں، حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا پاؤں زخمی نظر آرہا ہے، تاہم پرینیتی جیسی باہمت اداکارہ نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور لکھا کہ زخمی ہونے کے باوجود وہ سرفنگ کرنے کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ انہیں سرفنگ کرنا پسند ہے۔

https://twitter.com/ParineetiChopra/status/908269096709521408

واضح رہے کہ دوروز قبل بھی پرینیتی چوپڑا نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک جنگلی جانور کوالا کڈل کو گود میں اٹھائی ہوئی تھیں تاہم تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور جنگلی جانور کے ساتھ تصویر کھینچوانے پر انہیں بیوقوف کہتے ہوئے جانور سے مشابہ قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔