کپل شرما اور ان کی منگیتر نے راہیں جدا کرلیں؟

ویب ڈیسک  جمعرات 14 ستمبر 2017
کپل شرما اور ان کی منگیتر میں علیحدگی کی وجہ کپل کی ایک ساتھی اداکارہ قرار دی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

کپل شرما اور ان کی منگیتر میں علیحدگی کی وجہ کپل کی ایک ساتھی اداکارہ قرار دی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اور ان کی منگیتر گنی چھت رھت نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے ’کامیڈی شو‘ کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، کبھی بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کرواکر تو کبھی اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ لڑائی کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی ماہ سے خبروں میں ہیں تاہم اپنے شو اور فلم کی شوٹنگ کی مصروفیات کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹی وی چینل کو ’دی کپل شرما شو‘ کچھ عرصے کے لیے بند کرنا پڑا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما اپنی خفیہ بیوی کو منظر عام پر لے آئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی منگیتر گنی چھت رھت (جس کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی رچا چکے ہیں)، اب راہیں جدا کرلی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس علیحدگی کی وجہ کپل شرما کی ساتھی اداکارہ قرار دی جارہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما نے جیکولن فرنینڈس سے شادی کرلی

واضح رہے کپل شرما کی نئی فلم ’فرنگی‘10 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں وہ لیڈنگ رول میں دکھائی دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔