لوئردیر میں فائرنگ سے سابق ایم پی اے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 14 ستمبر 2017
نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس - فوٹو: فائل

نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس - فوٹو: فائل

لوئردیر: چکدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے ہاشم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہاشم خان اپنے 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ فائرنگ سے ایم پی اے کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے ہاشم خان جے یو آئی (ف) سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔