فیصل آباد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 15 ستمبر 2017

دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

فیصل آباد: جھمرہ گرلز ہائی اسکول کے قریب دیرینہ دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں جھمرہ گرلزہائی اسکول کے قریب 17 سالہ نوجوان منیرپیپردینے اسکول جارہا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں منیراوراس کا گن مین موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی تفتیش کے بعد دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جب کہ دونوں افراد کے چہرے مسخ ہوگئے ہیں جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔