این اے 120 میں مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 15 ستمبر 2017
این اے 120،مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

این اے 120،مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

 لاہور: الیکشن کمیشن نے این اے 120ضمنی انتخاب سے متعلق انتباہ  جاری کیا ہے کہ  انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد جلسے جلوس کرنے والے امیدواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے  لاہور کے حلقہ این اے 120ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کا آج  آخری روز ہے اور امیدواروں کے پاس انتخابی سرگرمیاں کرنے کا رات 12بجے تک کا وقت ہے،مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد امیدوار کارنرمیٹنگ،جلسے جلوس،ریلیاں اور عوامی اجتماعات نہیں کرسکتے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  امیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں امیدواروں کے خلاف جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:این اے 120 ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا حکم

واضح رہے کہ این اے 120کا ضمنی انتخاب 17ستمبر کو شیڈول ہے جس میں 20سے زائد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز حلقے میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا  ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔