’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘ پر سیریل ’مناہل اور خلیل‘ کی مقبولیت

شوبز رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2013
خوبصورت منظر نگاری، بہترین اداکاری اور رومان بھری کہانی نے سیریل کو دلچسپ بنادیا۔    فوٹو: فائل

خوبصورت منظر نگاری، بہترین اداکاری اور رومان بھری کہانی نے سیریل کو دلچسپ بنادیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانیوالی ڈرامہ سیریل’’ مناہل اور خلیل‘‘ اپنی خوبصورت منظر نگاری، اداکاروں کی بہترین اداکاری اور خاص کراپنی رومان بھری کہانی کی وجہ سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ دیکھنے والے کروڑوں شائقین کے دلوں میں اتر چکا ہے ۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے اپنے ناظرین کے لیے ’’ مناہل اور خلیل‘‘ تقریباً 2 مہینے پہلے شروع کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ’مناہل اور خلیل‘ اپنے دیکھنے والوں سے بے تحاشہ داد سمیٹ رہا ہے اور اسی وجہ سے یہ اپنے ساتھ دیکھے جانے والے دوسرے تمام ڈراموں میں اول نمبر پر ہے۔ایکسپریس پر پیش کیے جانے والے ڈرامہ’ مناہل اور خلیل ‘کی مقبولیت کے باعث یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کوبہت پسندکیا جارہا ہے۔دراصل مناہل اور خلیل کی کہانی دو پیار کرنے والوں کی کہانی ہے جس کی ابتدا کچھ یوں ہو تی ہے کہ برلن کی ایک بیکری میں مناہل کی ملاقات خلیل سے ہوتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی محبت میں بدل جاتی ہے ۔

اِدھر مناہل کا باپ چند ہزار روپوں کے عوض اُس کی شادی زبردستی مصطفی ٰ کے ساتھ کر دیتا ہے،لیکن منا ہل اسِ شادی سے خوش نہیں ہوتی، مصطفیٰ کی وجہ سے ایک دن مناہل اور خلیل بھاگ کر استنبول چلے جاتے ہیں ،اُن کے پیچھے پیچھے مصطفیٰ اور مناہل کا بھائی قادر بھی پہنچ جاتے ہیں،مناہل مصطفیٰ سے طلاق لینے کے بعدخلیل سے شادی کر لیتی ہے،زینب خلیل کی سابقہ منگیتراور بزنس پارٹنر ہے۔اس صورتِ حال کی وجہ سے مناہل اور خلیل کے درمیان فاصلے بڑھنے لگتے ہیں،لیکن خلیل مناہل کوایسے نازک وقت میں نہ صرف سہارا دیتا ہے بلکہ ہر ممکن اُس کی دل جوئی بھی کرتا ہے ،کیا خلیل مصطفیٰ سے مناہل کے ساتھ کی جانیوالی زیادتی کا بدلہ لے سکے گا؟اور کیا مناہل اور خلیل ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پھر سے محبت کی وادی کی سیر کریں گے؟،یہ جاننے کے لیے ایکسپریس دیکھتے رہیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔