- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘ پر سیریل ’مناہل اور خلیل‘ کی مقبولیت
خوبصورت منظر نگاری، بہترین اداکاری اور رومان بھری کہانی نے سیریل کو دلچسپ بنادیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانیوالی ڈرامہ سیریل’’ مناہل اور خلیل‘‘ اپنی خوبصورت منظر نگاری، اداکاروں کی بہترین اداکاری اور خاص کراپنی رومان بھری کہانی کی وجہ سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ دیکھنے والے کروڑوں شائقین کے دلوں میں اتر چکا ہے ۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے اپنے ناظرین کے لیے ’’ مناہل اور خلیل‘‘ تقریباً 2 مہینے پہلے شروع کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ’مناہل اور خلیل‘ اپنے دیکھنے والوں سے بے تحاشہ داد سمیٹ رہا ہے اور اسی وجہ سے یہ اپنے ساتھ دیکھے جانے والے دوسرے تمام ڈراموں میں اول نمبر پر ہے۔ایکسپریس پر پیش کیے جانے والے ڈرامہ’ مناہل اور خلیل ‘کی مقبولیت کے باعث یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کوبہت پسندکیا جارہا ہے۔دراصل مناہل اور خلیل کی کہانی دو پیار کرنے والوں کی کہانی ہے جس کی ابتدا کچھ یوں ہو تی ہے کہ برلن کی ایک بیکری میں مناہل کی ملاقات خلیل سے ہوتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی محبت میں بدل جاتی ہے ۔
اِدھر مناہل کا باپ چند ہزار روپوں کے عوض اُس کی شادی زبردستی مصطفی ٰ کے ساتھ کر دیتا ہے،لیکن منا ہل اسِ شادی سے خوش نہیں ہوتی، مصطفیٰ کی وجہ سے ایک دن مناہل اور خلیل بھاگ کر استنبول چلے جاتے ہیں ،اُن کے پیچھے پیچھے مصطفیٰ اور مناہل کا بھائی قادر بھی پہنچ جاتے ہیں،مناہل مصطفیٰ سے طلاق لینے کے بعدخلیل سے شادی کر لیتی ہے،زینب خلیل کی سابقہ منگیتراور بزنس پارٹنر ہے۔اس صورتِ حال کی وجہ سے مناہل اور خلیل کے درمیان فاصلے بڑھنے لگتے ہیں،لیکن خلیل مناہل کوایسے نازک وقت میں نہ صرف سہارا دیتا ہے بلکہ ہر ممکن اُس کی دل جوئی بھی کرتا ہے ،کیا خلیل مصطفیٰ سے مناہل کے ساتھ کی جانیوالی زیادتی کا بدلہ لے سکے گا؟اور کیا مناہل اور خلیل ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پھر سے محبت کی وادی کی سیر کریں گے؟،یہ جاننے کے لیے ایکسپریس دیکھتے رہیے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔