- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
بھارت میں مجھے کام کی کمی نہیں، علی ظفر
خوفزدہ ہونے کا کوئی فائدہ تو آج تک نہیں ہوا ہے، اداکارو گلوکار فوٹو : فائل
ممبئی: پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کام کی کمی نہیں۔
یاد رہے کہ ایک جانب جہاں بالی وڈ کی معروف شخصیت گلزار کو مبینہ طور پر سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اپنے پاکستان کے دورے کو ادھورا چھوڑ کر واپس لوٹنا پڑا، وہیں کئی پاکستانی فنکار اور کھلاڑیوں کو بھی بھارت سے جانا پڑا تھا۔کشمیر میں ایل او سی پر تنازعات کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور تلخی نظر آئی۔
لیکن بی بی سی ہندی کے لیے لکھنے والی ریکھا خان کے مطابق بالی وڈ کے پاکستانی اداکار علی ظفر کا خیال ہے کہ ان سب مسائل کے باوجود ان کے پاس کام کی بالکل کمی نہیں ہے۔علی ظفر کہتے ہیں کہ’مجھے نہیں معلوم کہ جو کام میرے پاس نہیں ہے وہ اس وجہ سے نہیں ہے کہ میں پاکستان سے ہوں۔ لیکن اس کے باوجود جو فلمیں میرے پاس ہیں اس سے میں بہت مطمئن ہوں اور شکرگزار ہوں کہ میں ان لوگوں کے پروجکٹ کا حصہ ہوں۔ طریقہ بدل گیا “ڈیوڈ دھون نے فلم کو آج کے زمانے کے حساب سے تیار کیا ہے۔
پہلی والی فلم اسّی کی دہائی کی معنویت کو پیش کررہی تھی اور وہ وقت مختلف تھا، اب ہم سب دوہزار تیرہ میں کھڑے ہیں، محبت کا اظہار کرنے کا طریقہ بدل گیا ہے اور اس لیے فلم کا انداز بھی بدلا ہے”کیا دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں علی ظفر کو خوفزدہ کرتی ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا’خوفزدہ ہوکر کیا کرسکتا ہوں، کام تو کرنا ہی ہے۔ خوفزدہ ہونے کا کوئی فائدہ تو آج تک نہیں ہوا ہے۔ میں ایک مثبت فکر رکھنے والا انسان ہوں اور زندگی میں ہر چیز کو پرامید اور حوصلہ مند طریقے سے دیکھتا ہوں۔ اگر کبھی کچھ ہوگا تو دیکھی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔