ہاراورجیت سےقطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی، شہبازشریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 ستمبر 2017

میچزکے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، وزیر اعلی پنجاب: فوٹو : فائل

میچزکے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، وزیر اعلی پنجاب: فوٹو : فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھیل سے شائقین بھرپورلطف اندوزہوئے اورہاراورجیت سے قطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ الیون اورپاکستان کے کھلاڑیوں نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، حکومت نے شائقین کرکٹ کیلیے شاندارانتظامات کیے، میچزکے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میچزکا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اورامن دشمنوں کی شکست ہے، ہاراورجیت سےقطع نظرپرامن پاکستانی قوم کوفتح ملی تاہم دونوں ٹیموں کےکھیل سےشائقین بھرپورلطف اندوزہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔