بھارتی ماہی گیرکے فرارپر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ بحال

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2013
اشرف علی نظامانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ گذشتہ روز نذیر شاہ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

اشرف علی نظامانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ گذشتہ روز نذیر شاہ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 15روز قبل بھارتی ماہی گیر فرار ہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ،انکوائری کمیٹی نے مکمل تحقیقات کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نذیر شاہ اور دیگر2افسران کو واقعے کا ذمے دار قراردیا تھا اورباضابطہ طور پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی تھی۔

اشرف علی نظامانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ گذشتہ روز نذیر شاہ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا ،ذرائع نے بتایا کہ نذیر شاہ نے گذشتہ شام عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر شاہ نے اپنی بحالی کے لیے ملک کی ایک اعلیٰ ترین شخصیت تک رسائی حاصل کی تھی جس کے بعد انھیں ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔