مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی کے قتل کا مقدمہ درج

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2013
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون علی حسن شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ فیکٹری دیوالیہ ہونے کے قریب تھی جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہورہی تھی۔ فوٹو: فائل

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون علی حسن شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ فیکٹری دیوالیہ ہونے کے قریب تھی جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہورہی تھی۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد پرویز کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بھینس کالونی میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی ارشد پرویز ہلاک ہوگئے تھے ، شاہ لطیف ٹائون پولیس نے واقعے کا مقدمہ زخمی ہونے والے فیکٹری کے جنرل منیجر مرزا کاشف قزلباش کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 80/13 بجرم دفعہ 302/324/34 کے تحت دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون علی حسن شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ فیکٹری دیوالیہ ہونے کے قریب تھی جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہورہی تھی ، اس ضمن میں فیکٹری کی صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اور چند روز قبل ایم ڈی کی گاڑی پر پتھرائو بھی کیا گیا تھا ، انھوں نے کہا کہ واقعہ خالصتاً فیکٹری کے اندرونی معاملات کا شاخسانہ ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔