پی ٹی سی ایل کی اسکیم، بند فون کھلوانے پر 50 فیصد واجبات معاف

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2013
اسکیم کا مقصد لینڈ لائن کی اہمیت اجاگر کرنا اور صارفین کو واپس لینڈ لائن پر لانا ہے۔ فوٹو: فائل

اسکیم کا مقصد لینڈ لائن کی اہمیت اجاگر کرنا اور صارفین کو واپس لینڈ لائن پر لانا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے خصوصی اسکیم کا اعلان کیا ہے پی ٹی سی ایل کی جانب سے بند فون کھلوانے کی صورت میں 50 فیصد واجبات معاف کردیے جائیں گے۔

صارفین صرف 50 فیصد واجبات کی ادائیگی پر اپنے بند لینڈ لائن کنکشن بحال کرواسکیں گے اور اس پرکوئی اضافی چارجز بھی وصول نہیں کیے جائیں گے اس اسکیم سے کراچی سمیت ملک بھر کے ہزاروں صارفین مستفید ہوسکتے ہیں، پی ٹی سی ایل نہ صرف ملک بھر کا سب سے بڑا لینڈ لائن نیٹ ورک ہے بلکہ صارفین کو صرف250 روپے ماہانہ میں لامحدود آن نیٹ کالز کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

4

پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (ایس ای وی پی )کمرشل فرقان حبیب قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل ملک کے با صلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اس اسکیم کا مقصد پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور اس سے صارفین کو ملک کے سب سے بڑے اور انتہائی قابل اعتماد ٹیلی مو اصلاتی نیٹ ورک پر واپس آنے کا موقع ملے گا، پی ٹی سی ایل لینڈ لائن پاکستان کی ٹیلی کام اور انٹر نیٹ کی صنعت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کا سب سے بڑا ٹیلی فون نیٹ ورک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔