قانونی جنگ کوکمزوری نہ سمجھا جا ئے، اخلاق خان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2013
کے ای ایس سی کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی پالیسی غیر قانونی ہے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب.  فوٹو : فائل

کے ای ایس سی کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی پالیسی غیر قانونی ہے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب. فوٹو : فائل

کراچی: کے ای ایس سی لیبر یونین ( سی بی اے )کے چیئرمین محمد اخلاق خان نے مستقل ملازمین کو جبری طور پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی پالیسی پر عمل کرنے پر ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ محنت کش اپنا روزگار بچانے کیلیے دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے۔

انھوں نے یہ بات گذشتہ روز کے ای ایس سی ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے مزید کہا کہ یونین پرامن طور پر قانونی جنگ لڑرہی ہے اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جا ئے،اخلاق خان نے کہا کہ مستقل ملازمین کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی پالیسی غیرقانونی اقدام ہے، اس کو فوری طور پر روک دیں ورنہ انتظامیہ تمام تر نتائج کی کلی طور پر ذمے دار ہوگی۔

5

انھوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور مزدوروں کو کسی بھی صورت میں بے یارومددگار اور انتظامیہ کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، انھوں یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کے اس غیر قانونی عمل کے نتیجے میں ہمارے مزدور سا تھی مرزا محمد کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔