محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کی، آفاق سعید

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2013
بہترین سہولتیں دیں،کمال مصطفی،گلیوں کا گھروں کی طرح خیال رکھا جائے،عبدالراشد. فوٹو: آن لائن

بہترین سہولتیں دیں،کمال مصطفی،گلیوں کا گھروں کی طرح خیال رکھا جائے،عبدالراشد. فوٹو: آن لائن

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون ڈاکٹر مختار پلیجو نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون نے سعودآبادچورنگی، مراد میمن اسکول اور پولیس چوکی کے اطراف شاہراہ پر صفائی ستھرائی اور کناروں سے مٹی کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا،ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹائون نے ہدایت جاری کی کہ سینی ٹیشن افسران صبح سویرے اپنی ڈیوٹیوں پر موجودگی کو یقینی بنائیں،ایڈمنسٹریٹر نیوکراچی ٹائون آفاق سعید نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کی، ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف یونین کونسلوں میں جاری صفا ئی کے کام کے معائنے کے دوران سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

8

ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے ٹائون کے افسران کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائیں،ٹائون نے بہترین سہولتیں شہریوں کو فراہم کیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹائون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر لانڈھی ٹائون عبدالراشدخان نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، شہری گلیوں کا گھروں کی طرح خیال رکھیں ،ان خیالات کااظہار انھوں نے لانڈھی ٹائون کی مختلف یوسیز،سڑکوں، شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، ا نھوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔