انڈسٹریل پارکس سے روزگار حاصل ہوگا، محمد حسین سید

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2013
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد حسین سید اور جائیکا کے ناگاسی کورنگی کریک انڈسٹریل پارک میں پودے کوپانی دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد حسین سید اور جائیکا کے ناگاسی کورنگی کریک انڈسٹریل پارک میں پودے کوپانی دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہاہے کہ 250 ایکڑ رقبے پر مشتمل کورنگی کریک انڈسٹریل پارک اور 930 ایکڑ رقبے پر مشتمل بن قاسم انڈسٹریل پارک کی تعمیر سے کراچی کے کئی ہزار افرادکو ملازمتیں فراہم ہونگی اور کراچی میں بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

یہ بات انھوں نے کورنگی کریک میں واقع انڈسٹریل پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینئر ایڈوائزرجائیکا جاپان ناگاسی ،کموڈورکامران مرزا اور دیگر بھی موجود تھے ، بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن ایم سید نے بتایا کہ اس انڈسٹریل پارک میں 200 ملٹی اسٹوری فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی، صنعتوں میں نوجوانوں کو ووکیشنل تربیت دی جائے گی۔

10

پارک کے انفراسٹرکچر کو 3.5بلین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہاہے، صنعتوں کو 3.5 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید اور سینئر ایڈوائزرجائیکا جاپان نے ناریل کا پودا بھی لگایا اور پارک کا دورہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔