بینظیرقتل، پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 21 فروری 2013
ایس پی خرم شہزادکے حکم پر جائے وقوع دھوئی گئی، گواہ ڈاکٹرعبدالرحمن کی تصدیق. فوٹو: فائل

ایس پی خرم شہزادکے حکم پر جائے وقوع دھوئی گئی، گواہ ڈاکٹرعبدالرحمن کی تصدیق. فوٹو: فائل

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمٰن نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت کی انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ مقدمہ کے گواہان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان اورفائر آفیسر غلام محمد ناز نے انکوائری میں ریکارڈکرائے گئے اپنے بیانات اور دستخطوںکی تصدیق کی۔ان دونوںگواہان پر پولیس افسران ملزمان سعود عزیز اور خرم شہزاد کے وکلاء آج جرح کریںگے، عدالت نے آج جرح کیلیے3گواہوں کو طلب کر لیا۔

13

اے پی پی کے مطابق جج کے استفسارپرڈاکٹرعبدالرحمان نے کہا یہ میرا ہی بیان ہے کہ 27سمبر 2007کی سہ پہر بینظیر بھٹوکے قتل کے بعداسوقت کے ایس پی راول ٹائون خرم شہزادکے حکم اور انکی براہ راست نگرانی میں جائے وقوعہ کو دھویا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔