- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
دعا ہے میرا بیٹا مجھ جیسا نہ ہو، سنجے دت
ممبئی: بالی ووڈ کے منابھائی سنجے دت نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے ان کا بیٹا ان کے جیسا نہیں بلکہ ایک اچھا انسان بنے جس پر تمام لوگوں کو فخر ہو۔
بالی ووڈ کے سنجو بابا کی زندگی نشے کی لت اور جیل جانے کے باعث ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی ہے ، سنجے دت جوانی میں ہی نشے کی لت کا شکار ہو گئے تھے جب کہ بالی ووڈ سمیت کئی خواتین کے ساتھ بھی ان کا نام لیا جاتا رہا تاہم ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور اس وقت شروع ہوا جب 1993 میں ممبئی دھماکہ کیس میں ان کا نام سامنے آیا اور اسی کیس میں انہیں برسوں تک جیل کی ہوا کھانی پڑی ، سنجے دت آج بھی جیل میں گزارے گئے دنوں کو بھول نہیں سکے ہیں وہ جب بھی اس بارے میں بات کرتے ہیں ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں ،ایک انٹرویو کے دوران انہوں نےجیل میں گزارے گئے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیل میں انہیں زندگی کو سمجھنے کا موقع ملا تھا، جیل میں گزارے گئے دنوں نے ان کی زندگی بدل دی اور اب وہ زندگی کوبہتر طور پر سمجھتے ہیں، ماضی میں ان سے بہت غلطیاں ہوئیں لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا وہ غلطیاں نہ دوہرائے اور ایک اچھا انسان بنے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جیل میں غربت بھرے دنوں کو یاد کرکے آنسو آجاتے ہیں
حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا میرا بیٹا مجھ پر جائے یا میرے جیسا بنے ، میرے والد سنیل دت کی ہمیشہ خواہش تھی کہ میں اچھا بیٹا بنوں لیکن میری بری عادتوں اور نشے کی لت کی وجہ سے وہ ہمیشہ پریشان رہے انہوں نے مجھے بورڈنگ اسکول بھیجا تاکہ میں میری تربیت اچھی ہو لیکن میں اپنے والد کی خواہشوں پر پورا نہ اتر سکا تاہم اب میں خود ایک والد ہوں اور چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا شاہران ایک اچھا بیٹا ثابت ہو لہٰذا میں نےاسے بڑوں کی عزت کرنا اور زندگی کی قدر کرنا سیکھایا ہے میں دعا کرتا ہوں میرا بیٹا میرے جیسا نہ بنے کیونکہ میرے والد مجھ سے جو چاہتے تھے میں انہیں وہ نہیں دے سکا جس کا مجھے بےحد دکھ ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کل بھی بے گناہ تھا آج بھی بے گناہ ہوں
سنجے دت نے اپنی زندگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ماں اداکارہ نرگس سے بہت محبت کرتے تھے وہ اگر انہیں جیل میں دیکھ لیتیں تو انہیں بہت دکھ پہنچتا انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے والدین کی بات سنیں اور برے لوگوں کی صحبت سے بچیں۔
واضح رہے کہ سنجے دت کے تین بچے ہیں اقرا اور شاہران ان کی دوسری بیوی مانیتا دت سے جب کہ ترشالا دت ان کی پہلی بیوی ریچا شرما کی بیٹی ہے سنجے دت اپنے تینوں بچوں سے بےحد محبت کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔