آج عمران خان کو ایک اور عبرتناک شکست ہوگی، آصف کرمانی

ویب ڈیسک  اتوار 17 ستمبر 2017
لاہور کے عوام بیساکھیوں کی سیاست کرنے والوں کو مزا چکھائیں گے، سینیٹرآصف کرمانی : فوٹو: فائل

لاہور کے عوام بیساکھیوں کی سیاست کرنے والوں کو مزا چکھائیں گے، سینیٹرآصف کرمانی : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ این اے 120 کے ووٹرز نوازشریف سے تجدید وفا کریں گے اور آج عمران خان کے مقدر میں ایک اور عبرتناک شکست لکھی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ لاہور کے باسی وفا کرنا اور نبھانا جانتے ہیں این اے 120 کے ووٹرز آج نوازشریف سے تجدید وفا کریں گے اور حلقے میں سابق وزیراعظم سے عوام کی محبت کا جادو سر چڑھ کربولے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 کا انتخابی میدان سج گیا، پولنگ شروع

سینیٹرآصف کرمانی نے کہا کہ لاہور کے عوام بیساکھیوں کی سیاست کرنے والوں کو مزا چکھائیں گے اور آج ایک بار پھر عمران خان کے مقدر میں عبرتناک شکست لکھی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔