- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کوفوری کراچی منتقل کیاجائے،الطاف حسین

جیکب آبادمیں دھماکوں کاسختی سے نوٹس لیا جائے، قائد متحدہ، واقعے پر اظہار افسوس۔ فوٹو: فائل
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ کو4روزگزرنے کے باوجود سانحہ کے شدید زخمیوں کوفوری علاج کیلیے کراچی منتقل نہ کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کو فوری کراچی منتقل کیاجائے ۔
اپنے بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ یہ افسوسنا ک المیہ ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے تقریباًسو معصوم عورتیں،بچے ،نوجوان اور بزرگ شہید اور تقریباًدو سو زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں اب بھی موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں،اس سے زیادہ حکومتی بے حسی اورکیاہوگی کہ ان زخمیوں کواب تک علاج کیلیے کراچی منتقل نہیں کیا گیا، الطاف حسین نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ہزارہ برادری سمیت تما م اہل تشیع کمیونٹی کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
دریں اثناالطاف حسین نے جیکب آباد کے احمدشاہ بروہی گوٹھ میں ممتاز عالم دین اور پیر حسین شاہ کے جلسہ کے باہر یکے بعد دیگر ے2بم دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے اوران دھماکوںکے نتیجے میں پیرحسین شاہ کے پوتے سیدشفیق شاہ کی شہادت ،پیر حسین شاہ اورمتعدد افراد کے زخمی پر دلی تعزیت،گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ جلسے کے باہریکے بعددیگر ے 2بم دھماکے کھلی دہشتگردی ہے اور اس میں ملوث دہشت گردانسانیت کے قاتل اورکھلے دشمن ہیں ۔
انھوں نے صدرزرداری،وزیراعظم راجاپرویز اشرف،وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ احمدشاہ بروہی گوٹھ میں ممتازعالم دین اورپیرحسین شاہ کے جلسے کے باہریکے بعددیگرے2 دھماکوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے،اس میں ملوث دہشتگردوںکوفی الفورگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔