سہیل خان بھی بھائی سلمان خان کے نقش قدم پر چل پڑے

ویب ڈیسک  اتوار 17 ستمبر 2017
کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بعد ’’گاما پہلوان‘‘ سہیل خان کی دوسری فلم ہے . فوٹو : فائل

کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بعد ’’گاما پہلوان‘‘ سہیل خان کی دوسری فلم ہے . فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار سہیل خان نے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان خان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ فلم میں سلو میاں کی فلم ’سلطان‘ کی طرح پہلوان کا کردار ادا  کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان نے بلاک بسٹر فلم ’سلطان‘ میں پہلوان کے کردار سے مداحوں پر اپنی دھاک بٹھائی تھی اور اب ان کے چھوٹے بھائی اور ہدایت کار سہیل خان ایک ٹی وی سیریل میں’’گاما پہلوان‘‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ سہیل خان نے اس حوالے سے اپنے جسم پر سخت محنت شروع کر دی ہے تاکہ وہ ’’گاما پہلوان‘‘ کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں۔ سہیل خان اپنی فلم گاما پہلوان میں ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے جو کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بعد ان کی دوسری فلم ہے۔

واضح رہے کہ غلام محمد بخش المعروف ’’گاما پہلوان‘‘ 1878 میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے اور 15 اکتوبر 1910ء کو انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں جنوبی ایشیائی سطح پر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا، ان کا قد محض 5 فٹ 7 انچ تھا۔ گاما پہلوان تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے اور 1960 میں 82 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ گاما پہلوان کے حوالے سے ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز رشتے میں گاما پہلوان کی نواسی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔