- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں کینگروز ناکام
چنئی: پہلے ون ڈے میں ہردیک پانڈیا اور اسپنرز نے کینگروز کی کشتی ڈبو دی، بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
21 اوورز میں 164 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف پانے والی آسٹریلوی ٹیم 9 وکٹ پر 137 رنز بنا پائی، گلین میکسویل 39 اور جیمز فالکنر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یوزیویندرا چاہل نے 3 جبکہ کلدیپ یادیو اور ہردیک پانڈیا نے 2,2 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 281 رنز بنائے، پانڈیا نے 83 اور مہندرا سنگھ دھونی نے 79 رنز اسکور کیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اننگز کی تکمیل کے ساتھ ہی بارش کی وجہ سے مقابلہ تاخیر کا شکار ہوا آخر میں جب موسم نے میچ دوبارہ شروع ہونے کی مہلت دی تو ڈک ورتھ لوئس کے تحت آسٹریلیا کو فتح کیلیے 21 اوورز میں 164 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں آسٹریلوی وکٹوں کی بھی جھڑی لگ گئی، اوپنر کارٹ رائٹ اور کپتان اسٹیون اسمتھ صرف ایک ایک رن جبکہ ٹریوس ہیڈ 5 رنز بناکر رخصت ہوئے، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم کلدیپ یادیو نے وارنر کو دھونی کی مدد سے 25 رنز پر رخصت کیا جبکہ چاہل نے 39 رنز پر میکسویل کی پانڈیا کے تعاون سے چھٹی کردی۔
بعد ازاں فالکنر نے کچھ مزاحمت کی مگر 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے کے باوجود ٹیم کی کامیابی میں کوئی کردار ادا نہیں کرپائے، ان کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 137 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بھارت نے 7 وکٹ پر 281 رنز بنائے تھے، ہردیک پانڈیا نے 66 بالز پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے جبکہ دھونی نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 بالز پر 79 رنز اسکور کیے۔ کولٹر نیل نے 3 اور مارکوس اسٹوئنس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔