مریم نواز والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ

ویب ڈیسک  پير 18 ستمبر 2017
مریم نواز شریف قطرائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئی ہیں؛ فوٹوفائل

مریم نواز شریف قطرائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئی ہیں؛ فوٹوفائل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والدہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں  لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے ،نواز شریف سمیت شریف خاندان کے تقریباً تمام افراد لندن میں ہی ہیں لیکن ان کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں مصروف ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکی تھیں تاہم حلقہ این اے 120 کے نتائج سامنے آنے کے بعد اب مریم نواز قطر ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی والدہ کی عیادت کریں گی، ذرائع کے مطابق مریم نواز کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 کا انتخابی دنگل مسلم لیگ (ن) نے جیت لیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی حلقہ این اے 120 کی نشست ان کی اہلیہ کلثوم نواز نے 61254 ووٹ لے کر جیت لی ہے تاہم کلثوم نواز اپنی بیماری کے باعث انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکی تھیں اور والدہ کی جگہ مریم نواز انتخابی مہم میں مصروف تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 کی عوام نے نا انصافی پر مبنی عدالتی فیصلے کو رد کر دیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔