روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ پر جنگلی ہاتھی کا حملہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 18 ستمبر 2017
میانمار میں رواں ظلم اور قتل و غارت  کے باعث روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد ہجرت پر مجبور ہوگئ ہیں۔ فوٹو: فائل

میانمار میں رواں ظلم اور قتل و غارت کے باعث روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد ہجرت پر مجبور ہوگئ ہیں۔ فوٹو: فائل

ینگون: بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے دو روہنگیا مسلمانوں کو جنگلی ہاتھی نے پیروں تلے کچل کر ہلاک  جب کہ 3 کو زخمی کردیا۔

خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی جنگل میں قائم عارضی رہائش گاہ کے قریب ایک جنگلی ہاتھی نے حملہ کردیا اور دو افراد کو پیروں تلے روند دیا جس کے باعث دونوں جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے تین روہنگیا پناہ گزینوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بنگلا دیش پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ پناہ گزینوں کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں اس کے قریب ہی جنگل واقع ہے جہاں سے ہاتھی اس جانب آنکلا۔

واضح رہے کہ میانمار میں جاری ظلم اور قتل و غارت  کے باعث روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد ہجرت کرنے پر مجبورہے اور ماہ اگست سے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔