اسپینش فارمولا ون ریس کے ٹیسٹ سیشن میں میکسیکن ڈرائیورکی پہلی پوزیشن

ویب ڈیسک  جمعرات 21 فروری 2013
 97 لیپ پر مشتمل ریس کو میکسیکن ڈرائیور نے ایک گھنٹہ31 منٹ اور 8 سیکنڈ میں پورا کیا، فوٹو: رائٹرز

97 لیپ پر مشتمل ریس کو میکسیکن ڈرائیور نے ایک گھنٹہ31 منٹ اور 8 سیکنڈ میں پورا کیا، فوٹو: رائٹرز

بارسلونا: اسپین میں فارمولا ون ریس سے قبل ہونے والے ٹیسٹ سیشن کے دوسرے روزمیکسیکن ڈرائیور ’’سرجیو‘‘ نے تیزی دکھائی اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

فارمولا ون کا یہ ٹیسٹ سیشن اسپین کے شہر بارسلونا میں ہوا، ستانوے لیپ پر مشتمل ریس کو میکسیکن ڈرائیور نے ایک گھنٹہ 31منٹ اور 8 سیکنڈ میں پورا کیا جب کہ جرمنی کے اسبسچئین وائٹل نے چراسی لیپ ایک گھنٹے 22 منٹ اور 19 سیکنڈ میں مکمل کر کے دوسرے پوزیشن پر حاصل کی، اسی طرح فن لینڈ کے ریکونن نے ایک گھنٹہ22 منٹ اور 69 سیکنڈ میں 34 لیپ مکمل کیں اور تیسری پوزیشن کے حق دار ٹھہرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔