- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
ٹریکٹر پر بائیک کی طرح کرتب دکھانے والا کسان
نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں گگی بنسرا نامی کسان اپنے ٹریکٹر پر ایسے کرتب دکھاتے ہیں کہ گویا وہ ٹریکٹر نہیں چلا رہے بلکہ ہلکی پھلکی بائیک پر وہیلنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اپنے اس کرتب کی بنا پر گگی کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں اور لوگ انہیں دیہاتی میلوں میں مدعو بھی کرتے ہیں۔
ان کی ویڈیوز آن لائن اور سوشل میڈیا پر مقبول ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ گزشتہ 17 برس سے ٹریکٹر پر کرتب دکھارہے ہیں اور اب اس پر مہارت حاصل کرچکے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ وہ ایک ٹن وزنی ٹریکٹر کو پچھلے پہیوں پر اٹھا کر 100 میٹر تک کا سفر آسانی سے طے کرتے ہیں۔ اس کےلیے پہلے وہ ٹریکٹر کو تیزی سے پیچھے لے جاتے ہیں اور اس کے بعد فوراً آگے بڑھا کر ٹریکٹر کو اگلی جانب سے بلند کردیتے ہیں۔
گگی بنسرا کہتے ہیں، ’کرتب دکھاتے وقت مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور اس سے مجھ میں جوش اور تحریک پیدا ہوتی ہے۔‘ گگی کے والد نے بتایا کہ اسے موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے کا شوق تھا لیکن غربت کی وجہ سے موٹرسائیکل خریدی نہ جاسکی اور یوں اس نے ٹریکٹر کو بطور بائیک استعمال کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد گگی نے دیوہیکل ٹریکٹر پر کرتب دکھانے شروع کردیئے۔
پہلے روز ٹریکٹر اتنا اٹھ گیا کہ دوبارہ زمین پر ہی نہیں آیا تاہم گگی نے اپنی کوشش جاری رکھی۔ اس کے بعد لوگ دوردراز سے اس کے کرتب دیکھنے آتے ہیں۔ اب لوگ انہیں شادیوں اور سالانہ میلوں میں بلاتے ہیں اور 20 ہزار روپے تک کی رقم بھی دیتے ہیں۔
گگی ہر روز مزید مشق کررہے ہیں اور وہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانا چاہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔