سانحہ کوئٹہ کے 37 زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 فروری 2013
کراچی منتقلی کے دوران ایک زخمی خاتون  گل افشاں دم توڑ گئی جب کہ 8زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو:اے ایف پی

کراچی منتقلی کے دوران ایک زخمی خاتون گل افشاں دم توڑ گئی جب کہ 8زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو:اے ایف پی

کراچی: وزیر اعظم کی ہدایت پر سانحہ کوئٹہ کے 37 زخمیوں کو بہتر علاج  کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ سی ون تھرٹی  طیارے میں کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا گیا۔

 منتقلی کے دوران ایک زخمی خاتون  گل افشاں دم توڑ گئی،  زخمیوں  میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، ای ڈی او ہیلتھ کراچی امدد اللہ صدیقی مریضوں کے فوکل پرسن  ہیں، اسپتال اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 8 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے،  زیادہ زخمیوں کے سر میں چوٹ لگی ہے۔

سابق وزیر صحت سندھ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے اسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم حکومت کا حصہ نہیں لیکن  مریضوں اور اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک مضبوط ہوتا جا رہا ہے ان کی سرکوبی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے باہر موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔