انگلیاں اور انسانی شخصیت

سلیمہ آغا  منگل 19 ستمبر 2017
انسان اپنی انگلیوں کی ساخت کےذریعے بھی اپنی اوردوسروں کی شخصیت کےبارے میں اہم معلومات جان سکتا ہے،ماہرین ۔ فوٹو : فائل

انسان اپنی انگلیوں کی ساخت کےذریعے بھی اپنی اوردوسروں کی شخصیت کےبارے میں اہم معلومات جان سکتا ہے،ماہرین ۔ فوٹو : فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انسان اپنی انگلیوں کی ساخت کے ذریعے بھی اپنی اور دوسروں کی شخصیت کے بارے میں اہم معلومات جان سکتا ہے۔ان کے مطابق انسانوں میں بہ لحاظ ساخت تین اقسام اے، بی اور سی کی انگلیاں پائی جاتی ہیں۔

ان کا تعارف درج ذیل ہے:

قسم اے کی انگلیاں
اگر آپ کی انگلیوں کی ساخت ایسی ہے تو آپ مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوں گے:
٭…آپ اپنے جذبات آسانی سے ظاہر نہیں ہونے دیتے اور دوسروں کے سامنے اپنے آپ کو مضبوط دکھاتے ہیں۔
٭…آپ اپنی اندر کی باتیں چھپانے پر عبور رکھتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی آپ کے موڈ کااندازہ چہرے سے ہوجاتا ہے۔
٭…آپ بڑے دل کے مالک ہیں۔اسی لیے ہر وقت دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
٭…آپ اجنبیوں کے ساتھ بہت زیادہ نہیں گھلتے ملتے لیکن اپنوں کے ساتھ بہت زیادہ محبت سے پیش آتے ہیں۔
٭…آپ قدرتی طور پر بہت زیادہ ہنس مکھ شخصیت رکھتے ہیں اور عام لطیفوں سے بھی کھل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

قسم بی کی انگلیاں
٭…آپ کی فطرت میں وفا شعاری بہت زیادہ ہے اورآپ کو دھوکے باز لوگ بالکل بھی پسند نہیں ۔
٭…آپ ہر ممکن طور پر پرسکون رہتے ہوئے دوسروں کے ساتھ بات کرتے ہیں۔
٭…آپ کسی اجنبی سے بات کرتے ہوئے بہت زیادہ گھبراتے ہیں۔
٭…آپ جس سے محبت کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساری زندگی خلوص سے پیش آتے ہیں۔
٭…اگرآپ کے ذہن میں کوئی بات آجائے تو آپ تب تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک اسے پورا نہ کرلیں۔
٭…آپ خوابوں کی دنیا میں رہنا بہت پسند کرتے ہیں اور اپنے جیون ساتھی کے بارے میں سوچنا پسند کرتے ہیں۔
٭…آپ کو جذباتی طور پر تکلیف میں ہونا بالکل بھی پسند نہیں ہوتا۔گو کہ آپ دوسروں کو بتاتے ہیں کہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن حقیقت میں آپ اندر سے بہت زیادہ دکھی ہوتے ہیں۔

قسم سی کی انگلیاں
٭…ان انگلیوں کے حامل اپنی شخصیت میں گہرے ہوتے ہیں اور ان کے جذبات کو بآسانی پڑھا نہیں جاسکتا۔
٭…آپ کو خطرہ مول لینا پسند نہیں اور آپ پرسکون زندگی کو ترجیح دیتے ہیں۔
٭…آپ دوسروں کا نقطہ نظر خاموشی اور توجہ سے سنتے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
٭…آپ کو لڑائی جھگڑا بالکل بھی پسند نہیں اور اپنی صلح جو عادت کی وجہ سے دوسروں سے جلد راضی ہوجاتے ہیں۔
٭…آپ بہت زیادہ جذباتی طبیعت رکھتے ہیں اور حالات و واقعات سے جلد متاثر ہوجاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔