مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک  منگل 19 ستمبر 2017
مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے لہذا عدالت کارروائی کا حکم دے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے لہذا عدالت کارروائی کا حکم دے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہیں، مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے اور عدلیہ مخالف بیانات سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے لہذا عدالت مریم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔