نوازشریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  منگل 19 ستمبر 2017
سپریم کورٹ پاناما فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے 7 رکنی بینچ تشکیل دے، درخواست گزار
فوٹو : فائل

سپریم کورٹ پاناما فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے 7 رکنی بینچ تشکیل دے، درخواست گزار فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد اورکزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ کریں لیکن پاناما کیس میں 28 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں آئین کی 40 شقیں معطل ہوئیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے برطرفی کے فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر روکا جائے اور عارضی طور پر وزیر اعظم کو بحال کرے۔ سپریم کورٹ پانامہ فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی بینچ تشکیل دے۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد شریف کاندان اور اسحاق ڈار کی جانب سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں جس عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔