روینہ ٹنڈن اپنی نئی فلم "شھوبھنا سیون نائٹس" میں صوفی گانے پر پُرفارم کریں گی

آئی اے این ایس  جمعرات 21 فروری 2013
روینہ اس فلم سے قبل سال 2011 میں فلم "بڈھا ہو گا تیرا باپ" میں نظر آئی تھیں۔۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

روینہ اس فلم سے قبل سال 2011 میں فلم "بڈھا ہو گا تیرا باپ" میں نظر آئی تھیں۔۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئی: روینہ ٹنڈن اپنی نئی آنے والی فلم “شھوبھنا سیون نائٹس”  میں ایک صوفی گانے پر پرُفارم کریں گی جس کے متعلق ان کا  کہنا ہے کہ گانا فلم کی کہانی کو بیان کرتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اسے انتہائی خوبصورتی سے فلمایا جائے گا۔

فلم سے متعلق روینہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے یہ فلم سائن کی تھی توانہیں لگا کہ یہ صرف فیسٹیولز میں ہی دکھائی جائے گی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فلمی حلقوں میں جس طرح اس سے متعلق باتیں کی گئیں اس سے لگتا ہے یہ فلم کمرشل سینما میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ آئندہ ہفتے شروع کردی جائے گی جب کہ فلم رواں سال کے وسط تک نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اس وقت میری تمام ترتوجہ کا محورمیرے بچے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں میں کم نظرآتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلموں میں کام بعد میں بھی کر سکتی ہیں لیکن ان کے بچوں کا بچپن پھر واپس نہیں آئے گا، روینہ اس فلم سے قبل سال 2011 میں فلم “بڈھا ہو گا تیرا باپ” میں نظر آئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔