آصف زرداری کے بچوں کے ساتھ بھٹو لگانے کیخلاف درخواست مسترد

ویب ڈیسک  منگل 19 ستمبر 2017
بلاول، بختاور اور آصفہ کا تعلق زرداری قبیلے سے ہے اور نام تبدیل کرنا قوم سے مذاق ہے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

بلاول، بختاور اور آصفہ کا تعلق زرداری قبیلے سے ہے اور نام تبدیل کرنا قوم سے مذاق ہے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لگانے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لگانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رئیس عبد الواحد کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست گزار نے کہا کہ بلاول، بختاور اور آصفہ کا تعلق زرداری قبیلے سے ہے اور ان کا نام تبدیل کرنا پاکستانی قوم کیساتھ مذاق ہے، لہذا عدالت آصف زرداری کے تینوں بچوں کو اپنے نام کیساتھ بھٹو لگانے سے روکے۔ تاہم ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نام کی تبدیلی زرداری فیملی کا اپنا نجی معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری پارٹی کے شریک چیرمین بنے تھے جب کہ بلاول ، بختاور اور آصف کے ناموں کے ساتھ بھٹو کا لاحقہ منسلک کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔