لاہور میں عالمی معیار کا ٹینس کورٹ بن گیا، اعصام الحق نے افتتاح کیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 ستمبر 2017
یقین نہیں آ رہا کہ لاہور میں اس معیار کا ٹینس کورٹ بن گیا ہے، اعصام الحق۔ فوٹو : ٹوئٹر

یقین نہیں آ رہا کہ لاہور میں اس معیار کا ٹینس کورٹ بن گیا ہے، اعصام الحق۔ فوٹو : ٹوئٹر

 لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے عالمی معیار کے ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا۔

ٹینس اسٹار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بنایا گیا ٹینس کورٹ عالمی معیار کے عین مطابق ہے، یقین نہیں آ رہا کہ لاہور میں اس معیار کا ٹینس کورٹ بن گیا ہے۔ پاکستان میں ہوا تو اسی کورٹ میں ٹریننگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ کےلیے رول ماڈل بننا چاہتا ہوں۔ امید ہے ملکی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں عالمی ٹینس مقابلے بحال ہوں گے۔ ٹینس اسٹارز یہاں آ کر کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ کمپلیکس بنایا جا چکا ہے جہاں سوئمنگ کے عالمی کوچز نے پاکستانی سوئمرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، منتخب سوئمرز کو مزید ٹریننگ کیلیے انگلینڈ بھجوایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔