پاکستان میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
فوٹوفائل

فوٹوفائل

 کراچی:  پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ میں تماشائیوں میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی سوشل میڈیا پردلچسپی کا باعث بن گئی۔

ایک فیس بک پیج پر مذکورہ شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جسپریت بمرا آپ کو ورلڈ الیون سے میچ دیکھنے کیلیے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک پیزا ڈلیوری بوائے کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی شکل بہت زیادہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملتی تھی۔بمرا والی پوسٹ بھارتی میڈیا میں بہت زیادہ زیرگردش رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔