ٹنڈو الٰہیار، ڈاکوئوں نے بیوپاری کو لوٹ لیا، شہریوں کا احتجاج

نامہ نگار  جمعـء 22 فروری 2013
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کوتاہی برتنے والے ایس ایچ او افضل مگسی کو معطل کیا جائے۔ فوٹو: فائل

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کوتاہی برتنے والے ایس ایچ او افضل مگسی کو معطل کیا جائے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالٰہیار: کیریا شاخ کے مقام پر 3  ڈاکوئوں نے دن دہاڑے ٹنڈوالٰہیار سے حیدرآباد جانے والے کار سوار بیوپاری ادریس ڈاہری کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور 5 لاکھ روپے، قیمتی موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی اطلاع بروقت ملنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے باعث درجنوں مشتعل افراد نے ٹنڈوالٰہیار تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

2

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کوتاہی برتنے والے ایس ایچ او افضل مگسی کو معطل کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔