امریکا میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
 2005ء کے دوران تقریباً 15 طوفان ساحلوں سے ٹکرائے جن کی شدت کٹیگری 3، 4 اور 5 تھی۔ فوٹو: فائل

2005ء کے دوران تقریباً 15 طوفان ساحلوں سے ٹکرائے جن کی شدت کٹیگری 3، 4 اور 5 تھی۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس:  حالیہ دنوں امریکی ساحلی شہروں میں سمندری طوفانوں نے تباہی مچائی ہوئی، ٹیکساس کو نقصان پہنچانے کے بعد شمندری طوفان ارما نے اپنا رخ میکسیکو کی جانب کرلیا اور اس کی شدت مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ کربئین سمندر ہمیشہ سے طوفانوں کی زد میں رہے ہیں اور تباہی مچاتے رہے ہیں ان ہی طوفانوں کی رفتار، نقصان ، شدت کے بارے میں چند معلومات درج ذیل ہیں۔

 

سب سے طویل طوفان سین کریاکو 1899ء

یہ کربئین ساحلوں کا سب سے طویل مدتی طوفان ہے جو  2 دن اور 188 گھنٹوں تک تباہی مچاتا رہا

سب سے زیادہ ہلاکت خیز طوفان مِچ  1988ء

سمندری طوفان مِچ کے سبب میکسیکو، امریکا اور کربئین علاقوں میں 11 ہزار ہلاکتیں ہوئیں، یہ سمندری طوفان سب سے ہلاکت خیز ثابت ہوا

سب سے اونچی لہروں والا لوئیس 1995ء

سمندری طوفان لوئین کے دوران سب سے اونچی لہر 98 فٹ اونچی تھی اس اونچائی کو سمجھنے کیلئے تصور کیجئے کہ یہ لندن میں چلنے والی 7 پبلک بسوں جتنی اونچی تھی۔

طوفانی بگولوں والا ایوان 2004ء

سمندری طوفان ایوان سب سے زیادہ طوفانی بگولوں کا طوفان کہلاتا ہے۔ اس طوفان میں 120 طوفانی بگولوں نے امریکا میں تباہی مچائی

سب سے مالی نقصان پہنچانے والا کترینا 2005ء

سمندری طوفان نے تباہی مچاتے ہوئے امریکا کو 82bn مالیت کا نقصان پہنچایا۔

سب سے چوڑی سمندری لہروں والا سینڈی 2012ء

یہ سب سے زیادہ چوڑائی پر مشتمل سمندری لہروں کا سمندری طوفان تھا۔ سینڈی کی طوفانی لہروں کا دائرہ تقریباً 1000 میل تک پھیلا ہوا تھا

سب سے زیادہ بارشیں برسانے والا ہاروی 2017ء

طوفان ہارووی کے سبب امریکا میں کسی طوفان کے دوران سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں، ٹیکساس میں تقریباً 51 انچ بارش ریکارڈ ہوئی

تیز ترین طوفانی ہواؤں والا ارما 2017ء

سب سے طاقتور اور تیز طوفانی ہواؤں کا سمندری طوفان ان دنوں کربئین ساحلون سے ٹکرا کر تباہی مچارہا ہے۔ اٹلانٹک سمندر میں چلنے والی ان طوفانی ہواؤں کی رفتار 185 مییٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جو  37 گھنٹوں تک مسلسل چلتی رہیں۔ اس طوفان کی شدت بتدریج بڑھ رہی ہے اور اس کی شدت کٹیگری 1 سے 5 میں تبدیل ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ سمندری طوفانوں کا سال 2005ء

جب کہ سال 2005ء سمندری طوفانوں کے حوالے سے قابل ذکر ہے جس میں سب سے زیادہ طوفان ریکارڈ کیے گئے اور 2005ء کے دوران تقریباً 15 طوفان ساحلوں سے ٹکرائے جن کی شدت کٹیگری 3، 4 اور 5 تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔